بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشما سوراج انتہائی اونچی قد کی رہنما تھیں۔
لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے شتروگھن سنہا نے بتایا کہ ان میں وزیر اعظم بننے کی صلاحیت تھی۔