بالی وڈ سے سیاست میں قدم رکھنے والے معروف سپر اسٹار شتروگھن سنہا نے نوٹ بندی کے 4 برس مکمل ہونے سے قبل دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آر سی ای پی سمجھوتے میں بھارتی وزیر اعظم کے انکار کے بعد دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے اس کا سہرا کانگریس صدر سونیا گاندھی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے سر باندھا ان کا کہنا تھا مودی حکومت نے یہ فیصلہ کانگریس کے دباؤ میں آکر لیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی حکومت اگر نوٹ بندی کے دوران بھی کانگریس پارٹی سے صلاح مشورہ کرتی تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔