کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے سرکاری اسپتال میں ڈی گروپ کے ایک ملازم کو کورونا مثبت ہونے پر شاہ پور کے سرکاری اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اس اسپتال میں ایمرجنسی خدمات اور زچگی کا علاج چل رہا ہے۔ اس کے بعد اسپتال کو سینی ٹائز کرتے ہوئے سیل ڈاون نافذ کیا گیا۔
اسپتال کے متاثرہ ملازم بھیم نارائن گڈی کے آئسولیشن سینٹر میں خدمت انجام دیا کرتا تھا۔
یادگیر: شاہ پور سرکاری اسپتال سیل ڈاؤن گزشتہ ہفتے ہی ان کو وہاں سے منتقل کرکے سرکاری اسپتال میں خدمت کے لیے مامور کیا گیا۔ وہاں پر ان کے ٹیسٹ کے دوران مثبت رپورٹ آئی ہے۔
اس متاثرہ فرد کے ربط میں آنے والے اسپتال کے عملہ کے 93 افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ جن کی رپورٹز کا انتظار کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل بھیم نارائن گڑی کے کشنا کارڈا ایڈمنسٹریٹیو دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ متعلقہ دفتر میں خدمات انجام دینے والے ایک انجینئر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر 20 سے زائد انجینئرز کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔