اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہی لیچی کی بازار میں آمد جلد - vishal nath

موسم گرما میں کھایا جانے والا لذیر پھل لیچی بہت جلد بازار میں دستیاب ہوگا۔

شاہی لیچی کی بازار میں آمد جلد
شاہی لیچی کی بازار میں آمد جلد

By

Published : May 28, 2020, 10:03 PM IST

نیشنل لیچی ریسرچ سینٹر مظفر پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہی لیچی کی فصل اب تیار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کار جلد اسے توڑکر بازار میں لانا شروع کردیں گے۔

نیشنل لیچی ریسرچ سینٹر کے سربراہ وشال ناتھ نے جمعرات کو بتایا کہ شاہی لیچی کو اب درختوں سے توڑنے کا وقت آگیا ہے۔

لیچی کے سائز میں ایک دو دن میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے لیکن دور دراز کے بازاروں کے لئے اسے درخت سے توڑا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر وشال ناتھ نے کہا کہ چائنا لیچی کی فصل بھی اچھی ہے اور چھ سات جون تک پک کر تیار ہوجائے گی۔

جن علاقوں میں مشرقی ہوائیں چل رہی ہے وہاں کے کسانوں کو کچھ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details