آج مصالحت کار کی ٹیم شاہین باغ جائے گی اور وہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین سے بات چیت کر کے اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔ سپریم کورٹ نے مصالحت کاروں کو ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے، اور اس کی ڈیڈ لائن 24 فروری طے کی ہے۔
آج شاہین باغ جائے گی مصالحت کار کی ٹیم - شاہین باغ کے مظاہرین سے ہوگی بات
دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 66 دنوں سے جاری احتجاج اور دھرنے کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس پر سپریم کورٹ نے مصالحت کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا اور اس کے لیے تین افراد کو بطور مصالحت کار مقرر کیا ہے۔
![آج شاہین باغ جائے گی مصالحت کار کی ٹیم آج شاہین باغ جائے گی مصالحت کار کی ٹیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6122193-thumbnail-3x2-shaheen.jpg)
آج شاہین باغ جائے گی مصالحت کار کی ٹیم
مصالحت کار میں معروف وکیل سنجے ہیگڑے، سادھنا رام چندرن اور وجاہت حبیب اللہ شامل ہیں، یہ تینوں شاہین باغ کے مظاہرین سے ملاقات کرنے کے بعد اس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے جس کے بعد سپریم کورٹ 24 فروری کو اس پر سماعت کرے گی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 7:30 PM IST