شکراوا گاؤں کی گلیوں سے کرکٹ کا سفر شروع کرنے والے آئی پی ایل فریچائزی رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم کے آل راؤنڈر شہباز احمد نے اپنے پہلے ہی میچ میں بہتر کارکردگی سے سرخیاں بٹور لی ہیں۔
بنگلور اور راجستھان کے مابین آئی پی ایل میچ میں جیسے ہی شہباز احمد کو آخری 11 کھلاڑیوں میں شامل کرنے کی خبر ملی تو ان کا پورا گاؤں تالیوں سے گونج اٹھا اور سبھی لوگ شہباز کی بہتر کارکردگی کی دعائیں کرنے لگے۔
پھر وہ لمحہ آیا جس کا سب کو انتظار تھا۔ میچ کے دوران جب شہباز احمد نے شاندار کیچ پکڑا تو پورے گاؤں والوں نے بے تحاشہ تالیاں بجائی۔ ایک جانب گاؤں میں تالیاں بج رہی تھیں تو وہیں گراؤنڈ پر وراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز جیسے کھلاڑی شہباز کی تعریف کررہے تھے۔
اس ایک کیچ کے بعد گاؤں کے لوگوں نے رات میں ہی مٹھائیاں بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔
حالانکہ آل راؤنڈر شہباز احمد کو اپنے پہلے آئی پی ایل میچ میں بلے بازی کا موقع نہیں ملا لیکن گیند بازی کرتے ہوئے اس نے 2 اوورز میں 18 رنز دیئے۔
- اب آپ کو بتاتے ہیں شہباز احمد کی نجی زندگی اور ان کے کرکٹ کریئر کے بارے میں
شہباز احمد 11 دسمبر 1994 کو شکراوا گاؤں میں احمد جان کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کے دادا بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں۔ شہباز کے دادا نے بتایا کہ شہباز کو تعلیم سے زیادہ کرکٹ کا شوق تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز بچپن سے ہی کرکٹ کا شوقین تھا۔ پڑھائی سے زیادہ کرکٹ کے میدان میں زیادہ ملتا تھا۔