یہ نوجوان مختلف چیزوں کو لے کر پہلے اس ٹِرک کو ڈیزائن کرتا ہے اور بعد میں اس کو عملی جامہ پہناتا ہے، ہر نئے ٹِرک کو ڈیزائن کرتے وقت یہ اس میں گزشتہ ٹِرک کی مناسبت سے مشکلات کا درجہ بڑھا دیتا ہے، تاکہ لوگوں کو ہر نئی ٹِرک گزشتہ ٹِرک سے منفرد اور مشکل لگے۔
شاہ حضیب اپنی تمام ویڈیوز کو مکمل کرنے کے بعد اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ ہائر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والا یہ نوجوان میڈیکل مضمون میں تعلیم حاصل کر رہا ہے مگر تعلیم کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ حضیب مقبول ترین کشمیری ٹِرک شارٹ آرٹسٹ بننے کا بھی خواہاں ہے۔