اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرادآباد: بی جے پی رہنما کے متنازع بیان پر رد عمل - بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان پر رد عمل

رواں ماہ جولائی کی 31 تاریخ کو عیدالاضحی ہے، اس موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت تمام تراحتیاطی تدابیرکے ساتھ زوروں پر ہے۔ ایسے میں بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر کے متنازعہ بیان دیا ہے۔

مرادآباد: بی جے پی رہنما کے متنازعہ بیان پر رد عمل
مرادآباد: بی جے پی رہنما کے متنازعہ بیان پر رد عمل

By

Published : Jul 28, 2020, 8:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقے سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر کے بیان سے مسلم رہنماؤں میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

مرادآباد: بی جے پی رہنما کے متنازعہ بیان پر رد عمل

بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر نے عیدالاضحی کے تعلق سے متنازعہ بیان دیا ہے، نند کشور گجر نے اپنے بیان میں کہاکہ' جسے بھی قربانی دینی ہے وہ اپنے بچوں کی قربانی دے، اپنے اس بیان میں گجر نے یہ بھی کہا کہ گوشت کھانے سے کرونا پھیلتا ہے، اس لیے اس بار قربانی نہیں دینی چاہیے'۔

مزیدپڑھیں:

'قانون کے دائرے میں دینی احکام کی تکمیل کی جائے'


بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گجر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمٰن برق نے کہاں کہ' اس طرح کا بیان اسلام کے لیے ہی نہیں بلکہ ملک کے آئین کے خلاف ہے، شفیق الرحمٰن برق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد از جلد نند کشور کے اس متنازعہ بیان پر ایکشن لے اور قانونی کارروائی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details