مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں ایک 17 سالہ لڑکی کو 22 سالہ نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق اسپتال میں علاج کے دوران بچی کی موت ہوگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش پولیس نے بتایا کہ 'ایک 17 سالہ لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا'۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شاہڈول کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر شکلا نے بتایا کہ 'یہ واقعہ ضلع کے جیٹ پور پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ایک گاؤں میں پیش آیا'۔
انہوں نے بتایا کہ گیارویں جماعت کی ایک طالبہ شام کے اوقات میں گھر سے قریبی مندر میں پوجا کے لیے گئی تھی، لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی۔
ایس پی نے بتایا کہ بعد میں تلاش شروع کی، لیکن نوعمر کو تلاش کرنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے بتایا کہ 'بعد ازاں بچی کو اپنے گھر کے قریب جھاڑیوں میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا'۔
ایس پی نے بتایا کہ 'نوعمر لڑکی کو اس کے اہل خانہ نے فوری طور پر شاہڈولز ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت ہوگئی'۔
شکلا نے بتایا کہ انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ ملزم کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ 'ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔ شکلا نے بتایا کہ اس شخص نے بتایا کہ اس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی، گلا دبا کر اسے جھاڑیوں میں پھینک دیا یہ سوچ کر کہ وہ مر چکی ہے'۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم پر زیادتی اور قتل سے متعلق آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس میں بچوں سے جنسی تحفظ سے متعلق تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ بھی شامل ہے۔