کھرم کے باشندوں کے مطابق ریجینل واٹر سپلائی اسکیم میں آئے روز تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت رہتی ہے اور موجودہ حالات میں مواصلاتی نظام کی معطلی کے باعث وہ اعلیٰ حکام تک اپنے مسائل نہیں پہنچا سکتے۔
مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جبکہ ’’اعلیٰ حکام اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ جبکہ ’’مواصلاتی نظام بند رہنے کی وجہ سے اعلیٰ حکام تک رسائی نہ ہونے کے سبب کھرم علاقے کے روز مرہ کے مسائل جوں کے توں ہیں۔‘‘