اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کان کنی مافیا گروپ کے سات افراد گرفتار

گریٹر نوئیڈا پولیس پولیس نے ملزمان سے چار ٹریکٹر ٹرالی اور ایک جے سی بی مشین بھی برآمد کرلی ہے۔

7 members of mining mafia arrested
کان کنی مافیا گروپ کے 7افراد گرفتار

By

Published : Jun 29, 2020, 2:25 PM IST

گریٹر نوئیڈا پولیس نے کان کنی مافیا کے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جو سورج پور تھانہ علاقہ کے گاؤں کھیڈی بنوٹہ کے جنگل میں غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہے تھے۔

اس کا سربراہ رقم ولد بھاگوت سنگھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی زون دو انکور اگروال نے بتایا کہ 'سورج پور تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ کھیڈی بنووٹہ گاؤں کے جنگل میں غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کررہے ہیں'۔

محکمہ کان کنی کے ساتھ پولیس نے علاقے میں چھاپہ مارا۔ چھاپوں کے دوران پولیس نے جگویندر عرف کالو، منوج ولد سریندر، مہیندر ولد جگت، راجیش ولد اننگپال، رام بابو ولد چرن سنگھ، للت کمار ولد یشپال سنگھ اور ہریوم ولد رام پرکاش کو گرفتار کیا ہے۔

ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

انکور اگروال نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے چار ٹریکٹر ٹرالی اور غیر قانونی کان کنی سے بھری ایک جے سی بی مشین برآمد ہوئی ہے۔

دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ گذشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر خفیہ طور پر غیر قانونی کان کنی کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details