اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیرم انسٹیٹیوٹ نے کورونا ویکسین کا ٹرائل روک دیا - ٹرائل کیوں نہ سسپینڈ کر دیا جائے

سیرم انسٹیٹیوٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 'ہم حالات کا جائزہ کر رہے ہیں اور جب تک آسٹرا زینیکا دوبارہ ٹرائل شروع نہیں کرتی ہے تب تک بھارت میں ہو رہے ٹرائل کو روک رہے ہیں۔'

کورونا ویکسین کا ٹرائل روکا
کورونا ویکسین کا ٹرائل روکا

By

Published : Sep 10, 2020, 7:20 PM IST

سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنا ٹرائل روک دیا ہے۔ ایس آئی آئی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 'ہم حالات کا جائزہ کر رہے ہیں اور جب تک آسٹرازینیکا دوبارہ ٹرائل شروع رنہیں کرتی ہے تب تک بھارت میں ہو رہے ٹرائل کو روک رہے ہیں۔ ہم ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی ہدایتوں پر عمل کر رہے ہیں۔'

بدھ کے روز ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کو 'وجہ بتاؤ نوٹس' جاری کیا تھا اور پوچھا تھا کہ آپ کا ٹرائل کیوں نہ سسپینڈ کر دیا جائے؟

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے کورونا وائرس ویکسین ٹرائل روک دیا

اس سے قبل سیرم انٹیٹیول آف انڈیا نے بدھ کے روز کہا تھا کہ 'آسٹرا زینیکا کے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے بنائے جا رہے ویکسین کا بھارت میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی دقت نہیں آئی ہے۔'

سیرم انسٹیٹیوٹ نے آسٹرا زینیکا کے ساتھ کووڈ-19 ویکسین کی ایک عرب ڈوز بنانے کے لیے حصہ داری کی ہے۔ یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس ویکسین کی ٹرائل کے دوران رضاکاروں میں غیر متوقع بیماری کے اظہار کے بعد یو کے فارما فرم آسٹرا زینیکا نے ٹرائل کو روک دیا ہے۔

برطابیہ کا تحقیقی ادارہ آسٹرا زینیکا آکسفورڈ کالج کے اشتراک کے ساتھ کووڈ۔19 کی ویکسین بنانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details