دنیا بھر کے میں کووڈ-19 کی وجہ سے شیئر بازاروں میں گراوٹ درج کی جار ہی ہے، وہیں اگر بھارت کی بات کریں تو بھارتی شیئر بازار میں بھی گرواٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
آج ممبئی شیئر بازار میں شروعاتی دور میں 600 پوئنٹس کی گرواٹ درج کی گئی، بتایا جا رہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی، اور آئی سی آئی سی آئی بینک کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
سینسیکس آج 581.75 پوئنٹس کی گراوٹ کےساتھ 30 ہزار 577.87 پر شروع ہوا ہے ، وہیں نفٹی 169.85 پوئنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 8 ہزار 942 پر شروع ہوا ہے۔
آپ کو بتا دین کے بجاج فائنینس، مہیندرا، ماروتی، او این جی سی، ٹائیٹین، بجاج آٹو میں 8 فیصد گرواٹ درج کی گئی ہے۔