کانگریس کے سینیئر رہنما جے پال ریڈی کا 27 جولائی کی شب انتقال ہوگیا۔ وہ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر رہنما تھے۔
جے پال ریڈی گذشتہ چند روز سے بیمار تھے۔ انہیں نمونیا کی شکایت تھی جس کا علاج جاری تھا۔ وہ 1984 سے رکن پارلیمان تھے اور پانچ بار رکن پارلیمان اور راجیہ سبھا کے لیے دو بار منتخب ہوئے تھے۔