شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرے کے پاس دو گروپوں کے تصادم سے بچنے کے لئے اتوار کو اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ہندو سینا نے یکم مارچ کو شاہین باغ سڑک خالی کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد انہوں نے شاہین باغ میں سي اے اے مخالف تحریک کے خلاف اپنا مجوزہ احتجاج واپس لے لیا تھا لیکن پولیس نے احتیاطاَ بھاری تعداد میں پولیس فورسز کی تعیناتی کی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں بھڑکے تشدد کی آگ خواہ ٹھنڈی ہو چکی ہے لیکن دارالحکومت کے دوسرے علاقوں کی ہر سرگرمی پر پولیس کی نظر ہے۔
ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جنوب مشرقی دہلی علاقے میں بھی لوگ ہنگامہ کر سکتے ہیں لہذا پولیس نے احتیاطی طور قدم اٹھائے ہیں۔
واضح ر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں دو ماہ سے زائد وقت سے كالندي کنج شاہراہ پر دن رات احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔