اگست میں سکیورٹی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہے۔ پولینڈ کی سفیر جوانا ورونیکا نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کی۔
پولینڈ کی سفیر جوانا ورونیکا نے بتایا ہے کہ سکیورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بیجنگ کی درخواست پر ہو رہا ہے۔ یہ 'مشاورتی میٹنگ' آج یعنی جمعے کو ہوگی۔
سلامتی کونسل کا کشمیر کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس آج جمعہ کو ہوگا، پچاس سال میں پہلی بار جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا ہے۔
سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیا رہے گا خاص، دفاعی امور کے ماہرین کی آرا اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے کی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کے لیے پاکستان نے بدھ کے روز درخواست دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل 50 سال کے وقفے کے بعد کشمیر کے معاملے کو زیر غور لائے گی۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سی ہی وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور تمام مواصلاتی نظام کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔
یہ اجلاس میڈیا کی نگاہوں سے بچاکر بند کمرے میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کو کب تک چلے گا اور اس میں کیا کچھ خاص رہے گا اسے طے کرنے کا اختیار سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے پاس ہے۔