اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کا منالی دورہ، سیکیورٹی ایجنسیاں مستعد - وزیر اعظم نریندر مودی 3 اکتوبر کو منالی پہنچیں گے

اٹل ٹنل روہتانگ کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی 3 اکتوبر کو منالی کا دورہ کریں گے، جس کے مد نظر سیکیورٹی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے منالی دورے کو لیکر سیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ
وزیر اعظم مودی کے منالی دورے کو لیکر سیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ

By

Published : Sep 28, 2020, 7:10 AM IST

ریاست ہماچل پردیش کے لاہول سمیت منالی میں سی آئی ڈی اور آئی بی سمیت دیگر ایجنسیاں اپنے کام میں مصروف ہو گئی ہیں، جبکہ ایس پی جی کی ٹیم پیر کو منالی پہنچ رہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے وزیر اعظم کے پروگرام کے مقامات کی نشاندہی کردی ہے اور وہاں چہار جانب نگرانی کی جا رہی ہے۔

3 اکتوبر کو منالی کے ساسے ہیلی پیڈ پر وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کرے گا۔ سیکیورٹی اداروں نے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کی تفتیش شروع کردی ہے، لیکن اس دوران لاہول کے تانڈی پل، شٹنگری اور سسو ہیلی پیڈ پر بھی لینڈنگ کے امکانات ہیں۔

انتظامیہ نے منالی کے سولنگ میں جلسہ عام کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اٹل ٹنل کے افتتاح کو لیکر ضلع کلّو سمیت لوہول انتظامیہ و بارڈر روڈس آرگنائزیشن تیاریوں میں مصروف ہے۔ اتوار کے روز منالی میں کلّو ڈپٹی کمشنر رچا ورما کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں تمام محکموں کے بڑے افسران موجود تھے۔ روہتانگ ٹنل کے دوسری جانب کیلانگ میں بھی ڈپٹی کمشنر کے کے ساروچ کی صدارت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اجلاس کے بعد ڈی سی کلّو ڈاکٹر۔ رچا ورما کچھ عہدیداروں کے ساتھ وادی سولنگ پہنچ گئیں۔ جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی استقبالیہ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سولنگ میدان میں تعمیر ہورہے مرکزی اسٹیج اور مخصوص مہمانوں اور تماشائیوں کے الگ الگ اینکلوزر کا قریب سے جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر آفیشیل لینگویجز ایکٹ 2020 کو صدر کی منظوری

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ریلی میں شریک تمام مہمانوں اور عام لوگوں کے لئے بیٹھنے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولیات کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استقبال کے لئے مرکزی سڑک اور سولنگ میدان میں بھی ہورڈنگز لگائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ، ساسے سے لیکر وادی سولنگ تک تین مقامات پر لمبی قطار قطاروں میں مقامی لوگ وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details