اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں ایس ڈی پی آئی کی تیاری - سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے ریاست گجرات میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے۔

sdpi national general secretary Mohd Shafi, file photo.

By

Published : Aug 27, 2019, 9:47 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST


سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے گجرات میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ہمارے نمائندے سے بات چیت کی۔

محمد شفیع کا کہنا ہے کہ 'ایس ڈی پی آئی گجرات میں بی جے پی اور کانگریس کے متبادل کے طور عوام کی خدمت کرے گی۔'

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'گجرات کے عوام کو بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ تیسری متبادل پارٹی کی تلاش ہے اور ان کی پارٹی گجرات میں ایک متبادل کے طور پر ابھرے گی۔'

محمد شفیع نے بتایا کہ 'ایس ڈی پی آئی کو ہر مذہب کے پسماندہ طبقات کی طرف سے حمایت مل رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ان کی پارٹی کا اہم مقصد عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details