اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سندھیا نے سیاسی مستقبل کے لیے نظریات کو بھلادیا: راہل گاندھی - راہل گاندھی کی خبریں

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جیوت رادتیہ سندھیا بھلے ہی اپنے سیاسی مستقبل کے ڈر سے بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں لیکن سندھیا کو وہاں چین اور اطمینان نہیں ملے گا۔

سندھیا نے سیاسی مستقبل کے لیے نظریات کو بھلادیا: راہل گاندھی
سندھیا نے سیاسی مستقبل کے لیے نظریات کو بھلادیا: راہل گاندھی

By

Published : Mar 12, 2020, 9:41 PM IST

راہل گاندھی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ یقینی طور پر سندھیا ان کے دوست ہیں اس لیے وہ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔

سندھیا نے سیاسی مستقبل کے لیے نظریات کو بھلادیا: راہل گاندھی

سندھیا کو بخوبی علم ہے کہ ایک طرف کانگریس کا نظریہ ہے اور دوسری جانب راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا نظریہ۔ جیوت رادتیہ کو اپنے سیاسی مستقبل کے لئے ڈر محسوس ہورہا تھا اس لئے نظریات کو انہوں نے اپنی جیب میں رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ سندھیا وہاں بہتر محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ وہاں ان کو نہ احترام ملے گا اور نہ ہی ان کو اطمینان حاصل ہوگا۔ یہ بات صحیح ہے کہ وہ میرے پرانے دوست ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ جیوتی رادتیہ کے دل میں کچھ اور ہے اور ان کے سامنے سیاسی حالت کچھ اور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details