دارالحکومت دہلی میں دس ماہ تک بند رہنے کے بعد آج سے اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، تاہم کلاسیں صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے لئے شروع کی گئیں ہیں۔کلاسز کے دوران سخت ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے۔ اتوار کے روز وزیر تعلیم منیش سسودیا نے محکمہ تعلیم کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
طلباء کی حفاظت کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اسکول کیمپس میں کورونا علامات والے کسی بھی بچے یا عملے کو داخلے اجازت نہیں ہوگی۔ داخلی دروازے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی۔ اسکول کے داخلی دروازوں، کلاس روم، لیبز اور عوامی افادیت کے مقامات پر ہاتھ کی صفائی لازمی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کے باہر صرف کے اسکول کھلیں گے۔