اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: میرٹھ میں اسكولوں کی جانب سے فیس کا مطالبہ - meerut news

کورونا وبا کے قہر نے گزشتہ پانچ ماہ سے کاروبار اور روزگار کے علاوہ تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ مارچ میں لاک ڈاؤن کی شروعات سے لے کر اب تک سبھی اسکولز، کالجز بند ہیں لیکن تعلیمی سیشن میں کورس مکمّل کرنے کے لیے اسکولوں نے آن لائن کلاسز کی شروعات کرنے کے ساتھ فیس کا مطالبہ کیا ہے جو بچوں کے والدین کے درمیان ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

میرٹھ میں لاک ڈاؤن دوران اسكولوں کی جانب سے فیس کا مطالبہ
میرٹھ میں لاک ڈاؤن دوران اسكولوں کی جانب سے فیس کا مطالبہ

By

Published : Aug 14, 2020, 7:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی اسکولوں میں فیس كو لے كر یہی صورت حال ہے۔ اسکول فیس کے مطالبے کو لے کر پرائیویٹ اسکولوں کا کہنا ہے کہ اسکول بند ہونے کے باوجود مینیجمنٹ کو اساتذہ اور دیگر اسکول ملازمین کی تنخواہوں کو ادا کرنا ہے اور آن لائن کلاسز کے ذریعہ کورس بھی مکمّل کرانا ہے۔

میرٹھ میں لاک ڈاؤن دوران اسكولوں کی جانب سے فیس کا مطالبہ

وہیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا نے سماج کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اور ان دنوں میں کاروبار سے لے کر روزگار ختم ہونے سے لوگ پریشان ہیں، ایسے میں یا تو تین ماہ کی فیس مکمّل طور پر معاف کی جائے یا پھر اس سيشن کی فیس میں کم سے کم پچاس فیصد تخفیف کی جائے۔

گزشتہ پانچ ماہ سے لاک ڈاؤن میں کاروبار سے بری طرح ٹوٹ چکا، كاروباری طبقہ اب اپنے کاروبار كو پھر سے پٹری پر لانے کے لیے حکومت سے گہار لگا رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان کسی بھی طرح کا کاروبار نہ ہونے سے یہ طبقہ بری طرح ٹوٹ چکا ہے اور اب اپنے مطالبات كو پورا کرانے کے لیے وه سڑکوں پر احتجاج کرنے کو مجبور ہیں۔

وہیں ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی صورت میں حکومت كو عوام کے لیے سہولیات فراہم کرانی ہوگی۔ اسكولوں میں فیس جمع کرنے کا معاملہ اب بچوں کے والدین کے لیے اس مشکل دور میں اور مشکل پیدا کر رہا ہے۔ ضرورت ہے حکومت اسكولوں کے ساتھ بیٹھ کر کوئی بیچ کا راستہ نکالے جس سے تعلیم حاصل کر رہے بچوں کا مستقبل نہ برباد ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details