اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا: تمل ناڈو میں اسکول کھلنے کی امید نہیں

کورونا وائرس سے شدید طورپر متاثر اور ملک بھر میں تیسرے مقام پر تمل ناڈو میں موجودہ حالات کی وجہ سے اسکولوں کے پھر سے کھولے جانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jun 27, 2020, 10:48 PM IST

وزیر تعلیم کے اے سین گوٹیان نے ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس ضمن میں امکان ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی سے غور و خوض کے بعد آن لائن کلاس کے بارے میں فیصلہ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اگلے دو دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کُل متاثرین کی تعداد اب 75000 کے قریب پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وائرس سے 957 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

صرف دارالحکومت چنئی میں ہی تقریباً 50000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details