یہ معاملہ دار الحکومت دہلی کے مشرقی علاقے کا ہے جہاں ایک ایم سی ڈی اسکول کے ٹیچر کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔ تنخواہ جاری کرنے کے عوض میں اسکول ٹیچر سے رشوت کی بھی مانگ کی گئی۔
اسکول ٹیچر کی اقلیتی کمیشن سے مدد کی درخواست - دہلی اقلیتی کمیشن
اسکول ٹیچر کی تنخواہ روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک استاد نے اپنی تنخواہ کے لیے دہلی اقلیتی کمیشن سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ڈاکٹر ظفر الاسلام ، چیرمین اقلیتی کمیشن دہلی
آخر میں تنگ آکر اسکول ٹیچر نے دہلی اقلیتی کمیشن سے مدد کی درخواست کی۔ جس پر دہلی مائیناریٹی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے فوری نوٹس روانہ کرتے ہوئے جلد از جلد تنخواہ جاری کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے بتایا کہ کئی ماہ سے ان کی تنخواہ رکی ہوئی ہے ہم نے اسکول ٹیچر کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے فوری ایک نوٹس جاری کیا ہے اور اس کے ساتھ اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ فوری طور پر ان کی تنخواہ جاری کی جائے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 3:51 AM IST