صفائی عملہ کو حفاظتی پوشاک فراہم کرنے اور ٹیسٹ کرانے کی سہولت سے متعلق عدالت نے درخواست گزاروں سے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعلقہ ہائی کورٹز میں چلے جائیں۔
سپریم کورٹ نے حکومت سے صفائی کے کام کرنے والے افراد کو حفاظتی پوشاک فراہم کرنے اور انسداد وائرس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ انفیکشن کی جانچ پڑتال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی استدعا کو مسترد کردیا۔
گزشتہ 9 اپریل 2020 کو داخل کی گئی عوامی اپیل داخل کی گئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں اور میونسپل اتھارٹیز کو 24 گھنٹوں کے اندر بھارت بھر میں صفائی ستھرائی کے کارکنوں کے لئے ذاتی حفاظتی سامان کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
اس میں یہ بھی مطالبہ ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر کووڈ19 جانچ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔