سپریم کورٹ نے آج بابری مسجد۔رام جنم بھومی کیس میں ثالثی کمیٹی سے 25 جولائی تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔
بابری مسجد۔رام جنم بھومی تنازع کیس کے ایک عرضی گزار گوپال سنگھ وشارد نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے جلد سماعت کی اپیل کی تھی۔
سپریم کورٹ نےگوپال سنگھ وشارد کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہمیں اس رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا، لہذا ثالثوں کو اس معاملے پر پہلے رپورٹ پیش کرنے دیں۔
مسلم فریق جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے کہا کہ یہ وقت ثالثی کمیٹی پر تنقید کرنے کا نہیں ہے۔
دراصل بابری مسجد۔رام جنم بھومی تنازع کیس کے ایک عرضی گزار گوپال سنگھ وشارد عرضی داخل کرکے کہا تھا: 'مصالحت کمیٹی کچھ نہیں کر رہی ہے اور انھیں نہیں لگتا ہے کہ یہ کمیٹی اس معاملے کا کوئی حل نکالے گی۔'