اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام کی حکومت پر سپریم کورٹ کی برہمی - چیف جسٹس رنجن گوگوئی

سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین وطن کی در بدری کے مسئلے پر غیر ذمہ دارانہ سلوک پر ریاستی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔

سپریم کورٹ

By

Published : Mar 13, 2019, 11:37 PM IST


چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔

جسٹس گوگوئی نے کہا کہ آسام سے غیر قانونی تارکین وطن کی حوالگی کا مسئلہ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے پیش سالسیٹر جنرل تشار مہتہ سے غیر قانونی تارکین وطن کے ٹھکانوں کے بارے میں سوال پوچھا، ساتھ ہی یہ بھی پوچھا کہ کیا متعلقہ ٹرائبیونل کام کر رہا ہے، کیا ریاستی حکومت کی مشینری ٹرائبیونل کے حکم پر عمل درآمد کے لئے کوئی قدم اٹھا رہی ہے؟

سپریم کورٹ نے آسام حکومت کو غیر ملکیوں کے ٹرائبیونل کی مدت کار کی تفصیلی رپورٹ 27 مئی تک سونپنے کا حکم دیا۔

آسام حکومت کی جانب سے عدالت کے کمرے میں صرف مقامی کمشنر کے حاضر ہونے کے معاملے میں بھی عدالت نے ریاستی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔

جسٹس گوگوئی نے مسٹر تشار مہتہ سے کہاکہ "آسام حکومت اس مسئلے پر کتنی سنجیدہ ہے، یہ اسی بات سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی مدد کے لئے کوئی بھی افسر یہاں موجود نہیں ہے"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details