اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جسٹس دیپک گپتا کی آن لائن الوداعی تقریب - ینگ لائرز ایسوسی ایشن

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاون کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک گپتا کی مدت کار کے ختم پر الوداعی تقریب کے لیے ویڈیو کانفرینسنگ کا استعمال کیا گیا۔

SC Judges and lawyers bid web farewell to Justice Deepak Gupta, praises for his liberal approach
SC Judges and lawyers bid web farewell to Justice Deepak Gupta, praises for his liberal approach

By

Published : May 8, 2020, 12:06 PM IST

ورونا وائرس کے پیش نظر بنگلہ دیش میں زیر تعلیم ہزاروں طالباء پھنسے ہوئے تھے جنہیں اب وندے بھارت مشن کے تحت بھارت واپس اپنے گھر لایا جارہا ہے۔‎

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاون کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک گپتا کی مدت کار کے ختم پر الوداعی تقریب کے لیے ویڈیو کانفرینسنگ کا استعمال کیا گیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سینئر ایڈووکیٹ مکول روہتگی کے ساتھ اپنے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جسٹس گپتا کو اپنا کافی پرانا دوست قرار دیا۔

  • سپریم کورٹ میں انجام دی گئی خدمات کی یادیں:

سبکدوش ہونے والے جج، جسٹس دیپک گپتا نے ججوں اور وکلاء کو الوداع کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ان کے ساتھ گزرا وقت یاد کیا اور ان سے آزادانہ خیالات، فیصلے اور دیگر معاملات سے متعلق مختلف احکامات کی تعریف کی ہے۔

جسٹس ڈی وائی چندرچود نے ریمارکس دیئے کہ 'قانونی عمل یا عدلیہ میں طویل عرصہ گزارنے کے باوجود جسٹس گپتا نے اپنی تقریر کھل کر کیا ہیں'۔

  • جذبات نہیں، حقائق کی بنا پر فیصلے:

جسٹس چندرچود نے کہا ہے کہ 'جسٹس گپتا جذباتی نہیں بلکہ حقائق کی بنا پر فیصلے دیتے رہے اور ہمیشہ تازہ ہوا کی سانس کے طور پر آئے'۔

  • ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے:

سینئر ایڈوکیٹ مکول روہتگی نے کہا ہے کہ 'یہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ جج کو اپنے فیصلوں سے یاد کیا جاتا ہے جو سچ ہے، لیکن ایک جج کو بار کے ذریعہ بھی اپنے طرز عمل کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ اگر طرز عمل اچھا ہے تو وکلاء ہمیشہ اپنے جونیئروں کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں'۔

  • جونیئر وکلا کو نصیحت:

جسٹس گپتا نے وکلاء اور ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جونیئر وکلا کو بحث کرنے کے لئے زیادہ موقع دیا جانا چاہئے تاکہ وہ یہ محسوس نہ کریں کہ جسٹس کو ان کے مؤکلوں سے انکار کردیا گیا ہے اور انہیں بھی حقائق کے ساتھ تیار رہنے کے لئے کام کرنا چاہیے'۔

ویب الوداعی کو ختم کرتے ہوئے ججوں اور وکلا نے جسٹس گپتا کو آج ان کی سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش کی۔

ویب الوداعی کا اہتمام سپریم کورٹ ینگ لائرز ایسوسی ایشن نے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details