چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس اے بوپنہ اور ہری شکیش رائے پر مشتمل سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے آندھرا پردیش کے ریاستی الیکشن کمشنر (ایس ای سی) کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔
آندھراپردیش ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی الیکشن کمشنر کی مدت کم کرنے کے آرڈیننس کو ختم کرنے کے آرڈر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران نوٹس جاری کی گئی۔
بتادیں کہ آندھرا پردیش حکومت نے ہائی کورٹ کے ایس ای سی کی مدت ملازمت کو پانچ سے تین سال تک کم کرنے کے آرڈیننس کو مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں رجوع کیا تھا۔