اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بابری مسجد کیس: مسلم فریق کے وکیل سے خصوصی بات چیت

'آج کورٹ میں اسی موضوع پر بحث ہوتی رہی کہ نرموہی اکھاڑے کا دعویٰ چبوترے پر تو ضرور ہو سکتا ہے لیکن مسجد کے گنبد میں ان کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے۔'

بابری مسجد کیس: مسلم فریق کے وکیل سے خصوصی بات چیت

By

Published : Sep 5, 2019, 10:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:22 PM IST

سپریم کورٹ میں نرموہی اکھاڑے سے متعلق بحث کے دوران مسلم فریق کے سینیئر وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے نرموہی اکھاڑے کے مطالبات پر عدالت میں حقائق بیان کیے اور گواہوں کے ساتھ ان کے اس مطالبے کا جواب دیا کہ بابری مسجد کے گنبد کے عین نیچے کی ملکیت مسلم فریق کی ہی ہے اور نرموہی اکھاڑے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

بابری مسجد کیس: مسلم فریق کے وکیل سے خصوصی بات چیت

مسلم فریق کی قانونی ٹیم کے رکن ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ 'آج کورٹ میں اسی موضوع پر بحث ہوتی رہی کہ نرموہی اکھاڑے کا دعویٰ چبوترے پر تو ضرور ہو سکتا ہے لیکن مسجد کے گنبد میں ان کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے۔'

البتہ ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ 'مورخ ٹفن تھیلر کے سفر نامے اور دیگر مؤرخین کے سفر ناموں سے بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ بابری مسجد کے گنبد کے عین نیچے نرموہی اکھاڑے کا کوئی حق ہے۔'

مزید تفصیلات کے لیے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت، ویڈیو کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details