اردو

urdu

تبلیغی جماعت معاملہ: مرکزی وریاستی حکومتوں کا جوابی حلف نامہ آج

By

Published : Jun 29, 2020, 8:28 AM IST

وزارت داخلہ کے تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف ممالک کے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، سات ممالک کے شہریوں نے وزارت داخلہ کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

تبلیغی جماعت معاملہ: مرکز اور ریاستیں اپنا جواب داخل کرے گی
تبلیغی جماعت معاملہ: مرکز اور ریاستیں اپنا جواب داخل کرے گی

مرکز اور ریاستیں تبلیغی جماعت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں آج اپنا جواب داخل کریں گی، اس سے قبل جمعہ کو ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاست کو 29 جون کو جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزارت داخلہ کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 34 غیر ملکی شہریوں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے درخواست کی کاپی مرکز اور ریاست کو دینے کو کہا اور دونوں سے جواب طلب کیا ہے، کیس کی اگلی سماعت 29 جون تک کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ غیر آئینی ہے کیوں کہ نہ تو انہیں نوٹس دیا گیا تھا اور نہ ہی بلیک لسٹنگ سے قبل ان کا موقف سنا گیا تھا۔

در اصل کورونا کی وبا کے درمیان دو اپریل کو پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی) نے 35 ممالک کے 960 غیرملکیوں (جو بھارت میں موجود تھے) کو بلیک لسٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی اطلاع دی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے ڈی جی پی نیز دہلی پولیس کمشنر کو ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

درخواست گزاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیصلے کے بعد چار اپریل کو حکومت نے بھارت میں موجود 2500 غیر ملکیوں کو 10 برس کی مدت کے لیے بھارت کا سفر کرنے پر پابندی لگا دی تھی، لیکن اس کے بارے میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے، عرضی میں اس فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details