اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت معاملے میں سماعت 24 جولائی تک ملتوی - Visa cancellation of foreign jamaat attendees

سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے غیرملکی جماعت کے اراکین کو بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت 24 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

SC Adjourns Till July 24 Hearing On Blacklisting, Visa Cancellation Of Foreign Jamaat Attendees
SC Adjourns Till July 24 Hearing On Blacklisting, Visa Cancellation Of Foreign Jamaat Attendees

By

Published : Jul 13, 2020, 4:29 PM IST

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اپیل پر سماعت اگلے ہفتے تک ٹالنے کا فیصلہ کیا۔

عرضی گزاروں کی جانب سے پیش وکیل نے حالانکہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ اس معاملے میں ایک نزدیکی تاریخ دی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

گزشتہ دو جون کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ وہ غیر ملکی جماعت کے اراکین کو وطن بھیجنے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا،بلکہ صرف بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مسئلے پر ہی سماعت کرے گا۔

مرکزی حکومت نے بھی عدالت کو بتایا تھا کہ غیر ملکی جماعت کے اراکین کی وطن واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی، جب تک ان کے خلاف بھارت کی کسی بھی ریاست میں درج مجرمانہ مقدمے پر سماعت پوری نہیں ہوجاتی۔

واضح رہے کہ کورونا کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی ہدایات اور ریاستی حکومتوں اور پولیس کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں جماعت کے اراکین کے خلاف مختلف ریاستوں میں مجرمانہ معاملے درج کیے گئے تھے جن کی سماعت عدالتوں میں زیر التوا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہزاروں جماعت کے اراکین کو بلیک لسٹ کر کے ان کے ویزا منسوخ کر دئے تھے، جن میں سے 34 غیر ملکی جماعت کے اراکین نے حکومت کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details