اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کنہیا کمار کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی - کنہیا کا ملک غداری معاملہ

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبا تنظیم کے سابق صدر کنہیا کمار اور عمر خالد سے منسلک 'ملک سے غداری' کے معاملے میں دہلی حکومت کے لیے گائڈ لائن جاری کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کے روز سماعت ملتوی ہوگئی۔

SC adjourns hearing against Kanhaiya Kumar
کنہیا کمار کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

By

Published : Feb 10, 2020, 6:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:36 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی ڈویژن بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما نند کشور گرگ کی عرضی پر سماعت ملتوی کردی حالانکہ عدالت نے ابھی نئی تاریخ مقررنہیں کی ہے۔ عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو عدالت عظمی میں چیلینج کیا گیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اس معاملے میں پہلے سے ہی گائڈ لائن دی گئی ہے، ایسے میں نئی گائڈلائن جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔'

ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا 'ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آئی کہ اس معاملے میں اعلی اختیار والی کمیٹی تشکیل دی جائے'۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ 'جہاں تک جے این یو میں ملک سے غداری کے معاملہ میں مقدمہ چلانے کے لیے منظوری دینے کا سوال ہے، حکومت خود ہی قانون کے مطابق کام کرنے کے اہل ہے۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details