وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزارتوں اور ریاستوں میں سب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ویزا کی معطلی سے لے کر صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیتوں کےمعیار کو بہتر بنانے تک وسیع پیمانے پر اٹھائے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے اس صورتحال میں پریشان اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ بلکہ تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ مرکزی حکومت کا کوئی وزیر آئندہ دنوں تک بیرون ملک کا سفر نہیں کریں اور میں اپنے ملک کے باشندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی غیر ضروری مسافت سے پرہیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑے پیمانے پر منعقد اجتماعات سے گریز کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلہ کو توڑ سکتےہیں اور سب کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں۔
وزیراعظم کی کورونا سے نہیں گھبرانے کی درخواست ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کوویڈ 19 کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے صورتحال سے مکمل طور پر محتاط ہیں
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے، جن میں 13 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔