سعودی کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے امریکہ سے بھیجی جارہی فوج کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ ملک کی وزارت دفاع نے اس خبر کی اطلاع دی ہے۔

اطلاع کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پس منظر میں تشویشناک حالات کو دیکھتے ہوئے مشرقی ریاض میں واقع فوجی اڈے میں 500 فوج کے جوانوں بھیجنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ جوان پہلے ہی سے وہاں تعینات ہیں۔
اطلاع کے مطابق امریکی فوجیوں کی تعیناتی علاقائی استحکام کے لیے امریکہ سعودی تعاون کی سطح میں اضافہ اور علاقے میں امن و امان فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔