گورنرستیہ پال ملک کا کہنا تھا :'گزشتہ 30 برسوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ حریت نے مرکزی وزیر داخلہ کے دورۂ کشمیر پر بند کی کال نہیں دی'۔
گورنر موصوف نے گزشتہ روز خطہ لداخ کے لیہہ میں میڈیا کو بتایا: '30 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حریت نے بند کی کال نہیں دی، جبکہ کوئی بھی وزیر داخلہ یا وزیر اعظم یہاں آتا تھا تو وہ بند کی کال دیتے تھے، حریت جو کسی کے لیے دروازے نہیں کھولتی تھی آج خود بات چیت کی پیش کش کررہی ہے'۔