اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلور میں حکومت کے خلاف ستیہ گرہ - banglore news

بنگللور شہر کے گاندھی اسٹیچیو موریہ سرکل پر دنڈی مارچ یا نمک ستیہ گرہ کی سالگرہ منائی گئی۔ 1930 میں گاندھی جی نے برطانویوں کے خلاف دوران جنگ آزادی اسی دن نمک ستیہ گرہ کیا تھا۔

بنگلور میں حکومت کے خلاف ستیہ گرہ
بنگلور میں حکومت کے خلاف ستیہ گرہ

By

Published : Mar 12, 2020, 11:33 PM IST

اسی کی یاد کو تازہ کرنے اور موجودہ بی جے پی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف یہ احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ صبح 9 بجے شروع ہوئے اس احتجاجی اجلاس میں شہر کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی اور شام 6 بجے سبھی نے پانی پیکر اس ایک روزہ ستیہ گرہ کا اختتام کیا۔

بنگلور میں حکومت کے خلاف ستیہ گرہ

اسی دن احتجاجیوں نے ایک وفد کی شکل میں وزیر اعلیٰ کو ایک یادداشت پیش کی اس گزارش کے ساتھ کہ ریاست میں این پی آر کا نفاذ نہ کرے۔

اس موقع پر مولانا یوسف نے بتایا کہ آج کا یہ ستیہ گرہ ریاست کے تقریباً 150 اسمبلی حلقوں میں منعقد کیا گیا ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور تحصیلداروں کو یاد داشت پیش کی گئی ہے۔

یہ احتجاجی اجلاس ، ہم بھارت کے لوگ اور کرناٹک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details