جنوبی ریاست میں بی جے پی کے انچارج پی راؤ نے تمل ناڈو میں ششی کلا کو پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی اور پریس بریف میں کہا کہ ششی کلا انہتائی جارحانہ اور بے باک رہنما ہیں۔
راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا بی جے پی میں شامل - ششی کلا پشپا بی جے پی میں شامل
جنوبی ریاست تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا پشپا بی جے پی کے قومی سکریٹری پی مرلی دھر راؤ اور سابق مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں، پشپا کو 2016 میں انادرمک سے نکال دیا گیا تھا۔
![راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا بی جے پی میں شامل تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا بی جے پی میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5939389-890-5939389-1580713627769.jpg)
تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی رکن ششی کلا بی جے پی میں شامل
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ششی کلا کی مدت چند ماہ میں ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ششی کلا پشپا 2016 میں ڈی ایم کے' کے رکن پارلیمان کے ساتھ تنازعہ میں ملوث رہی تھی اور ان پر پارٹی کے رہنما کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے، اس کے بعد ان پر کاروائی کرتے ہوئے ( اے آئی اے ڈی ایم کے) پارٹی کی سپریمو اور تمل ناڈو کی سابق وزیر آنجہانی وزیر اعلی جیللیتا نے انہیں پارٹی سے برخاست کر دیا تھا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:01 AM IST