اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم اساتذہ پر وزیراعظم مودی کا پیغام، ملک کے نام - دوسرے صدرجمہویہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن

بھارت کی تاریخ میں پانچ ستمبر کو خاص اہمیت حاصل ہے، دراصل پانچ ستمبر آزاد بھارت کے دوسرے صدر جمہویہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش ہے، احتراماً اس دن کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 5, 2019, 8:55 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:07 PM IST

صدریہ جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یوم اساتذہ کے موقعے پر ملک کےسبھی اساتذہ کو مبارک باد پیش کی، جبکہ اس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

فائل فوٹو

سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن پانچ ستمبر سنہ 1888 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئے، وہ آزاد بھارت کے دوسرے صدر جمہوریہ تھے اور نامور ماہر تعلیم، ایک اعلی فلسفی تھے۔

دیکھیں پورا ویڈیو۔۔

آخر ان کی یوم پیدائش پر یوم اساتذہ کیوں منا تے ہیں اس کے پیچھے کی کہانی کیا ہے؟

ایک بار ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے کچھ طالب علموں اور ان کے دستوں نے انکی یوم پیدائش کو منانے کا من بنایا تو اس پر ڈاکٹرسرو پلی نے کہا کہ' میرا یوم پیدائش الگ سے منانے کے بجائے اگر اسی دن یوم اساتذہ کے طور پر منایا جائے تو مجھے فخر ہوگا'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ

جس کے بعد بھارت میں اسی دن کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اپنے اساتذہ کو احتراماً تحفے تحائف پیش کرتے ہیں، اسکولز میں اساتذہ کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے'۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details