اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش: سنجے راوت

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش: سنجے راوت
سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش: سنجے راوت

By

Published : Feb 5, 2021, 5:02 PM IST

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے جمعہ کو کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان دنوں جو سچ بولتا ہے اور سچ لکھتا ہے اسے غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے مسٹر راوت نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'سچائی سن کر ہی نجات ملتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ، یہ جو چل رہا ہے وہ شرمناک ہے۔ پنجاب ، ہریانہ ، مغربی اتر پردیش کے کسان پورے ملک کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہیں غدار کہنا درست نہیں ہے۔ یہ کتنی نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو روکنے کے لئے کانٹے دار باڑ لگانے اور کیل لگائے گئے ہیں۔ اگر یہ کام ملک کی سرحد پر ہوتا تو چینی فوجیں ہماری سرزمین پر نہ آتیں۔

راوت کہا کہ نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما سنجے سنگھ ، سینئر صحافی راجدیپ سردسائی، کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور، صحافی منجیت سنگھ وغیرہ پر غداری کے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ یہ انتہائی نامناسب بات ہے، وزیر اعظم کو زبردست اکثریت حاصل ہے لیکن اکثریت تکبر سے نہیں چلایا جاتا۔

انہوں نے کہا، '26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی توہین کرنے والے کون ہیں، دیپ سدھو کون ہے ، کس کا آدمی ہے، 200 سے زیادہ کسان جیل میں قید ہیں اور 100 سے زیادہ نوجوان لاپتہ ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ لال قلعہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیق ہونی چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'کسانوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک '

ABOUT THE AUTHOR

...view details