ممتاز فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی، بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم بنانے والے ہیں۔
بھنسالی نے سلمان خان کو لے کر سپرہٹ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘بنائی تھی ۔عرصہ درازبعد وہ سلمان کو لے کر فلم بنانے والےہیں۔یہ سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔گزشتہ کچھ برسوں سے اس فلم کی فی میل لیڈ اور ٹائٹل پر بحث جاری ہے۔اب سلمان کے ساتھ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیاگیا ہے۔فلم کا ٹائٹل ’انشاء اللہ‘ہوگا۔یہ سلمان اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔مانا جارہا ہے کہ یہ محبت کی کہانی پر مبنی ہوگی۔