اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنجے کوٹھاری ویجلینس کمشنر، بمل جلکا انفارمیشن کمشنر مقرر - sanjay kothati cvc new chief

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی ایک اعلی سطحی کمیٹی نے سنجے کوٹھاری کو نئے چیف ویجلنس کمشنر (سی آئی سی) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ سابق آئی اے ایس افسر بمل جلكا کو چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اب صدر کی منظوری باقی ہے

سنجے کوٹھاری نئے ویجلینس کمشنر، بمل جلکا انفارمیشن کمشنر منتخب
سنجے کوٹھاری نئے ویجلینس کمشنر، بمل جلکا انفارمیشن کمشنر منتخب

By

Published : Feb 19, 2020, 2:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:22 PM IST

یہاں یہ بتا دیں کہ مرکزی ویجلنس کمیشن ایک خود مختار کرپشن پر کنٹرول کرنے والا ادارہ ہے۔

کوٹھاری اور جلكا دونوں ماضی میں بھارتی اڈمنسٹریٹیو سروس سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ان فیصلوں کی مخالفت کی لیکن پینل کے دیگر اراکین نے فیصلے کی حمایت کی۔

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مملکتی وزیر جتندر سنگھ، کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبا اور پرنسپل سکریٹری سی چندرومولی نے بھی فیصلے کی حمایت کی ہے۔

پینل نے اکثریت سے سریش پٹیل کو ویجلنس کمشنر اور انیتا پانڈو کو انفارمیشن کمشنر کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رام ناتھ كووند سے رسمی منظوری کے بعد تقرریوں سے متعلق حکم آج متوقع ہے۔

غور طلب ہے کہ غور طلب ہے کہ یہ کسی بھی ایگزیکٹو اتھارٹی کے کنٹرول سے پاک ہے اور مرکزی حکومت میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری کمیشن کی ہے، اس کے علاوہ مختلف اتھارٹیوں کو منصوبہ بندی، عمل درآمد ، جائزہ اور ان میں بہتری لانے کے لیے مشورہ دیتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details