جنوبی بھارت کی فلمی و ٹی وی اسٹار ثنا مقبول کے چہرے پر کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد انہیں سرجری کرانی پڑی۔ علاج کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کی اور اپنی صحت کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ' جو ساری زندگی جانوروں سے پیار کرتی تھی' اب وہ ان سے نفرت کرے گی۔
اداکارہ کے لئے یہ حادثہ کسی بڑے حادثے سے کم نہیں ہے کیونکہ ایک اداکار یا اداکارہ کے لیے اس کا چہرہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ بھی لکھا کہ'میں بہت جلد صحتییاب ہو جاؤں گی، میں کہیں غائب نہیں ہوں بلکہ اپنا علاج کرا رہی تھی۔