پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کا بالا کوٹ اور مظفر آباد میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی نظر آیا۔
بدھ کے روز جب سمجھوتہ ایکسپریس دہلی سے اٹاری کے لیے 11:20 رات میں روز روانہ ہوئی ہے تو اس میں محض 27 مسافر تھے۔ان میں 3 پاکستانی اور 24 بھارتی شامل ہیں۔
بھارت-پاک کشیدگی کا اثر سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی نظر آرہا ہے - اٹاری سے دہلی
بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر دہلی سے اٹاری جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین پر بھی نظر آیا۔
train
اٹاری سے دہلی یا پھر دہلی سے اٹاری جانے والی یہ ٹرین درمیان میں کہیں نہیں رکتی ہے۔
مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹائم اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کے بارے میں حکام کی جانب سےکوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ ہم اس سلسلے میں دی گئی تمام ہدایات پر عمل کریں گے۔