اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کی آزادی میں نمک کا اہم کردار - سول نافرمانی کی تحریک کا مطالبہ کیا

اڑیسہ کے گنجام ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہمما نے باپو کے نمک ستیہ گرہ میں اہم کردار ادا کیا، وہیں اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ کے مہتاب کی مضبوط قیادت میں اڑیسہ میں نمک ستیہ گرہ تحریک کا آغاز ہوا تھا۔

ہندوستان کی آزادی میں نمک کا اہم کردار: مہا تماگاندھی

By

Published : Oct 1, 2019, 8:14 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:11 PM IST

سنہ 1930بھارت کی تاریخ کا ایک اہم سال تھا، کیوں کہ اسی برس گاندھی جی نے ساحلی قصبے ڈانڈی میں برطانوی سامراج کے جابرانہ نمک قانون کی خلاف ورزی کی تھی، جس کی وجہ سے ملکی پیمانہ پر سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہوا تھا۔

اپنےوسیع ساحل کی وجہ سے اس وقت اڑیسہ ایک واحد ایسی ریاست تھی جہاں نمک کی صنعت تھی، ملک کی دیگر عوام کے ساتھ ساتھ ہمما گاؤں کے لوگوں نے بھی سالٹ لائکس کی خلاف ورزی کی اور اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوئے۔

ہندوستان کی آزادی میں نمک کا اہم کردار: مہا تماگاندھی

باپو نے گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی، اس طرح اڑیسہ میں اس تحریک کو تیز کیا۔ 'گنجام ضلع نے آزادی کی جدوجہد میں انوکھا کردار ادا کیا۔ سنہ 1930 میں جب مہاتما گاندھی نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تو خطے میں نمک کے کاشت کاروں نے سمندر سے نمک کاشت کرنا چھوڑ دیا اور مہاتما گاندھی کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ باپو نے اس سے قبل دسمبر 1927 میں اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔ ان کے دورے کے بعد آزادی کے متوالے گاندھی جی سمیت ان کے ساتھ اس تحریک میں حصہ لینے والے قدآور شخصیات کے لیے یہ مقام مشہور ہوگیا۔ مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو ، ڈاکٹر رادھا کرشنن اور شاستری جیسے عظیم رہنماؤں نے سول نافرمانی کی تحریک کے دوران رمبھا رائل پریسیڈنسی میں قیام کیا'۔

'گاندھی جی سنہ 1927 میں اور سنہ 1930 میں یہاں آئے اور انہوں نے رمبھا ریلوے اسٹیشن سے ہمما تک اجلاس میں شرکت کے لیے مارچ بھی کیا تھا۔ رمبھا رائل پریسیڈنسی ایک تاریخی جگہ ہے، جو اڑیسہ پریسیڈیینسی کی آزادی، اڑیا زبان کے تحفظ اور سول نافرمانی تحریک کی تاریخ سے مالا مال ہے'۔

' افسوس ہے کہ اس جگہ کو اب کسی ہوٹل نے بطور کرایے پر لے رکھا ہے، کیونکہ اب نہ تو حکومت اس کی حفاظت کر رہی اور نہ ہی کو ئی شاہی خاندان'۔

یہ وہی نمک ہے جس نے ہندوستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ گاندھی جی نے نمک کو آپسی اتحاد کا ایک اہم عنصر قرار دیا، کیونکہ ہر شخص ذات، نسل، مذہب، علاقے، زبان، یا معاشی حیثیت سے قطع نظر نمک کا استعمال کرتا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details