اناؤ کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ ’چونکہ بھارت میں مسلمانوں کی آبادی پاکستان کے مسلمانوں سے زیادہ ہے، اسی لیے ملک میں مسلمانوں کے اقلیتی موقف کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے‘۔ انہوں نے بھارتی مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو ہندوؤں کے چھوٹے بھائی تصور کریں‘۔
بھارتی مسلمانوں کے اقلیتی موقف کو ختم کرنے کا مطالبہ - بھارتی مسلمانوں کے اقلیتی موقف
اترپردیش کے بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سے زیادہ مسلمان بھارت میں رہتے ہیں، اسی وجہ سے ان کے اقلیتی موقف کو ختم کردینا چاہئے‘۔
بھارتی مسلمانوں کے اقلیتی موقف کو ختم کرنے کا مطالبہ
ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کےلیے پارلیمنٹ میں جلد ہی ایک بل پیش کیا جائے گا اور جن کے دو سے زائد بچے ہوں گے ان کے انتخاب لڑنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
بی جے پی کے رہنما نے زرعی قوانین کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کانگریس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کو رام مندر کی طرح زرعی قوانین کے خلاف بھی سپریم کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے، اس کے بجائے کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے‘۔