اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لیمیٹیڈ (ایس اے آئی ایل - سیل) نے ریلوے کو زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی آر 260 گریڈ کی وینیڈیم الائیڈ اسپیشل گریڈ پرائم ریلوے پٹریوں کی سپلائی شروع کردی ہے جس سے ٹرینوں کی رفتار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ان پٹریوں کا پروڈکشن سیل کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں کیا جارہا ہے جس کی پہلی کھیپ کو سیل کے ڈائریکٹر (پروجیکٹ اور کاروباری منصوبہ ) انیربان داس گپتا نے منگل کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
سیل کے صدر انل کمار چودھری نے کہا کہ سیل کا بھلائی اسٹیل ریلوے کے سخت تکنیکی معیاروں اور بدلتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے عمل میں ضروری تبدیلیوں کے ذریعہ مسلسل نئے معیاری پروڈکٹ کی ترقی کے لئے جٹا رہا ہے۔ وینیڈیم مائیکرو الائیڈ اسٹیل کی پٹریاں زیادہ دباؤ برداشت کرسکتی ہیں۔ اس گریڈ کا اسٹیل نہ صرف زیادہ خالص ہوتا ہے بلکہ بہتر مکینیکل خوبیاں بھی مہیا کرتا ہے۔
اس پروگرام میں ریلوے بورڈ کے رکن (انجینئیرنگ) وشویش چوبے، اسٹیل کی وزارت کی اڈیشنل سکریٹری رسیکا چوبے اور جوائنٹ سکریٹری پونیت کنسل اور ریلوے کے دیگر سینئر افسر بھی آن لائن موجود تھے۔
انڈین ریلوے زیادہ رفتار اور ایکسل لوڈ کی سمت بڑھ رہا ہے، جس کے لئے سیل نے آر 260 گریڈ اسٹیل بنانے اور پروڈکشن شروع کیا ہے۔ یہ پڑیاں 550 میگا پاسکل سے زیادہ کی اعلی طاقت کے ساتھ زیادہ دباؤ والی ریلوے ٹرانسپورٹ کو برداشت کرنے کے قابل ہونے کے ساتھ زیادہ ٹکاؤ بھی ہوں گی۔ سیل 260 میٹر لمبے ویلڈڈ پینل کے طورپر ریلوے کو ان پٹریوں کی سپلائی کررہا ہے۔