اس موقع پر مالیگاؤں بم دھماکے کی اہم ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ نے کہا کہ ان کا انتخابی منشور فی الحال ادھورا ہے، جلد ہی اسے پورا پیش کریں گے۔
ضمانت پر رہا سادھوی پرگیہ سنگھ نے کانگریس پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ کانگریس نے اس کی کمر توڑ دی ہے اور وہ فی الحال اس لائق نہیں کہ انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں، اس لیے وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر انتخابی مہم میں حصہ لے گی اور کانگریس کو ہرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے تاجروں، کسانوں اور غریبوں کے کام کرے گی۔