اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ملکی عوام کا اتحاد امبیڈکر کا خواب تھا' - بی آر امبیدکر

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 128 یوم پیدائش پر ہونے والے جلسے کی تیاری زور و شور کے ساتھ چل رہی ہے۔

د

By

Published : Mar 11, 2019, 8:15 PM IST


بھوپال میں امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر 'سد بھاونا سمیتی' کی جانب سے ایک جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پہلی مرتبہ امبیڈکر کی یوم پیدائش بھوپال میں اس سطح پر منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر مختلف طبقات کے افراد شریک ہوں گے۔

د

بودھ مت کے تعلق رکھنے والے بنتے ساگر نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پہلا اتفاق ہوگا جب ہندو مسلم، سکھ، عیسائی اور بودھ مت سے تعلق رکھنے والے افراد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وہیں دوسری طرف سدبھاونا سمیتی کے صدر نے کہا کہا امبیڈکر کا خواب تھا کہ پورا بھارت ایک ہو اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس خواب کو پورا کرے اس 128 ویں یوم پیدائش پر سد بھاونا سمیتی 128 کلو کا کیک کاٹا جائے گا-

سد بھاونا سمیتی کے اس پروگرام میں مسلم طبقے کی جانب سے بھوپال جمعیت علمائے ہند پیش پیش ہے- جمعیت کے سیکرٹری حاجی محمد عمران نے بتایا ہماری کوشش ہے جس طرح سے آزادی کے وقت ساری قومیں متحد تھی اسی طرح اب ایک ہونے کی ضرورت ہے اس لئے ہر پروگرام میں یکجہتی ہونی چاہیے تاکہ آپسی رشتے مضبوط ہو سکے-

وہی عیسائی سماج کے فادر آنند منٹنگ نے ای ٹی وی کو بتایا کہ یہ پروگرام قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کی نسبت سے کیا جا رہا ہے-

انہوں نے کہا اس پروگرام میں ان لوگوں کا اعزاز بھی کیا جائے گا جو سماج کے لیے کام کر رہے ہیں- انہیں بابا صاحب امبیڈکر سد بھاونا اعزاز سے نوازا جائے گا -تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے کیوں کہ بابا صاحب نے سبھی طبقات کے لیے کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام آئندہ ماہ کی 14 اپریل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details