اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پنجاب: زرعی قوانین کے خلاف ریاست گیر احتجاج جاری - تین زرعی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا

ریاست پنجاب کے تین مختلف علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعت شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کی جانب سے جمعرات کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ایس اے ڈی کی قیادت میں پورے پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج
ایس اے ڈی کی قیادت میں پورے پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 1, 2020, 3:53 PM IST

مودی حکومت کی جانب سے تین زرعی بلوں کو قانون کی شکل دیئے جانے کے بعد اس کی مخالفت میں ملک بھر میں کسان اور ان کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

ایس اے ڈی کی قیادت میں پورے پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل گولڈن ٹیمپل میں اکال تخت سے کسان مخالف بل کے خلاف جاری مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل تلونڈی سبو کے دمدمہ صاحب اور آنند پور صاحب کے کیش گڑھ صاحب سے پریم سنگھ چندرو مجرا مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔

ایس اے ڈی کی قیادت میں پورے پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج

چنڈی گڑھ میں جیسے ہی یہ مارچ اختتام پذیر ہوگا، پارٹی اس زرعی قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پنجاب گورنر کے ذریعہ مرکزی حکومت کو بھیجے گی۔

ایس اے ڈی کی قیادت میں پورے پنجاب میں زرعی بل کے خلاف احتجاج

سکھبیر سنگھ نے کہا کہ، ہم گورنر کو ایک درخواست کے ساتھ ایک میمورینڈم سونپیں گے، جس میں ہم مرکزی حکومت اور صدر سے مطالبہ کریں گے کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس کو ایک بار پھر بلایا جائے اور زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ کسان اس کالے قوانین کے خلاف زور و شور سے احتجاج کررہے ہیں۔

کل ہی شرومنی اکالی دل کے ترجمان دلجیت سنگھ چمہ نے کہا تھا کہ تین سکھ تختوں سے چنڈی گڑھ تک شروع ہونے والے تین علیحدہ 'کسان مارچ' میں دو لاکھ سے زائد کسان شامل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details