اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قربانی کے عمل کی نمائش سے بچا جائے - سماجی ہم آہنگی

اترپردیش ریاست کے ضلع بارہ بنکی میں، بارہ بنکی پیس کمیٹی، کی جانب سے  قربانی کے عمل کو لیکر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے، جس میں کمیٹی کے ارکان لوگوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ قربانی کے عمل کی نمائش نہ کی جائے اور  اسکی تصاویر اور ویڈیوز  کو سوشل میڈیا پر نہیں ڈالا جائے۔

قربانی کے عمل کی نمائش سے بچا جائے

By

Published : Aug 10, 2019, 3:08 PM IST

Updated : Aug 10, 2019, 3:39 PM IST

اس مہم کا مقصد سماجی اتحاد کو قائم رکھنا اور بھائی چارہ کو فروغ دینا بتایا گیا ہے، تاکہ غیر مسلم برادری کے جذبات کو ملحوظ رکھا جاسکے۔

قربانی کے عمل کی نمائش سے بچا جائے
پیس کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ لوگ قربانی کا اصل مقصد بھول کر اسے ،اسٹیٹس سِمبل، کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس سے قربانی کی نمائش ہوتی ہے، اور اس میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس وجہ سے سماجی تانا بانا بگڑنے کا بھی خدشہ بنا رہتا ہے۔ اب اس جانب بارہ بنکی کی پیس کمیٹی نے پہل کی ہے، پیس کمیٹی ان دنوں تشہیری مہم چلاکر قربانی کا اصل مقصد بتا کرسماجی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلہ میں بارہ بنکی کی تمام مساجد میں پیس کمیٹی کی جانب سے ہندی اور اردو میں خصوصی پمفلٹس کے ذریعہ لوگوں کو قربانی کا اصل مقصد بتانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سلسلہ میں جمعہ کے خطبے میں بھی تمام مساجد میں یہ اپیل کی گئی ہے۔
Last Updated : Aug 10, 2019, 3:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details